• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل نے فواد چوہدری کی مقبولیت کی وجہ بتادی

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے والے فواد چوہدری کی مقبولیت کی وجہ بتادی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنےسیاسی شعور، ذہانت اور عوامی اسٹائل کی وجہ سے عوام میں ایک مقبول شخصیت ہیں۔


سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے فواد چوہدری کو باضابطہ وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے عوام میں ان کی مقبولیت کی وجہ بھی بتادی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یقیناً یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ فواد چوہدری اپنےسیاسی شعور، ذہانت اور عوامی اسٹائل کی وجہ سے عوام میں ایک مقبول شخصیت ہیں-اللہ انکا حامی و ناصر ہو۔

شہباز گِل کے ٹوئٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے شکریہ کہا۔

تازہ ترین