• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ اور نورا فاتحی کی ڈانس ویڈیوز وائرل

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فاتحی کا ڈانس وائرل ہوگیا ہے۔

نورا فاتحی کے ساتھ ڈانس کی مختصر ویڈیوز مادھوری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔


شیئر کی گئیں ویڈیوز میں نورا اور مادھوری کو ماضی کے مقبول ترین گانے ’میرا پیا گھر آیا‘ اور ’ایک دو تین‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مادھوری اور نورا کا یہ ڈانس بھارتی ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے‘ کے سیٹ پر کیا گیا جسے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔


مادھوری ’ڈانس دیوانے‘ میں بطور جج فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

مادھوری کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ان کی اور نورا کی قاتلانہ اداؤں نے مداحوں کو دل جیت لیے ہیں۔

تازہ ترین