• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدارحکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئےاربوں کی سبسڈی دےرہی ہے،فردوس عاشق

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارحکومت کی عوام کو ریلیف دینے کے لیے اربوں کی سبسڈی دے رہی ہے۔

فردوس عاشق نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خود ساختہ منہگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامی سطح پر کارروائیاں جاری ہیں، سہولت بازاروں کی شکل میں عوام کو سستی اشیا خور و نوش فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کی ترجیحات کا محور و مرکز عام آدمی ہے، بزدارحکومت عوام کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے، عوامی وسائل اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ6 ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 183 کارروائیاں کی گئیں ہیں۔

انہون نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں 44گودام سیل، 17 ایف آئی آرز کا اندراج، 20 لاکھ 76 ہزار 500روپےجرمانہ کیا گیا جبکہ ذخیرہ اندوزوں سے47 ہزار 627 چینی کے تھیلے، 3ہزار 69 چاول کے تھیلے برآمد کیے گئے ہیں۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ 40 ہزار 920 کلو گھی، 1لاکھ 35ہزار 321 لیٹر کوکنگ آئل بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین