• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت جاری ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پُرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کررہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلیے گئے ہیں، جن کےخلاف کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا  کہ ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔

تازہ ترین