• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس یوکرائنی سرحد سے فوج ہٹائے،امریکا اور جرمنی کا مطالبہ

واشنگٹن (جنگ نیوز )جرمن چانسلر انجیلامرکل اور امریکی صدر جوبائیڈن نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوجیں ہٹائے۔ جرمن حکومتی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ماسکو کشیدگی کم کرنے میں مدد کرے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے منگل 13اپریل کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر روسی اقدامات کے نتائج پر بات کی تھی۔ یوکرائن کے مطابق اس وقت 40 ہزار سے زائد روسی فوجی اس وقت اس کی سرحد پر جمع ہیں۔ ماسکو نے اسے تربیتی مشن قرار دیا ہے۔
تازہ ترین