• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کورونا کیسز میں اضافے پر اظہار تشویش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا کیسز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم اے کی طرف سے سربراہ این سی او سی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث نئے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

تازہ ترین