• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں 15 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان منصوبوں پر 14کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبوں کے مطابق چونگی نمبر9 سے گھنٹہ گھر جانیوالی حضوری باغ روڈ کی کارپیٹنگ کی جائے گی ۔ پر 1کروڑ97 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔بستی خداداد میں مختلف گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبوں پر 1کروڑ29 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ شیر شاہ روڈ پر واقع عبدالرف سٹریٹ کی سڑک کی تعمیر پر1کروڑ10لاکھ روپے خرچ ہونگے۔یونین کونسل8 اور10 کی گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کے منصوبوں پر 1کروڑ80 لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔ شریف پورہ یونین کونسل63 میں سلج کئیرئر کی تعمیر اور ٹف ٹائل کے منصوبے پر1کروڑ10لاکھ خرچ ہونگے۔ یونین کونسل19 اور20 کی گلیوں میں ٹف ٹائل کے منصوبوں پر1کروڑ خرچ ہونگے۔یونین کونسل,30 28،29 میں سیوریج کے سلج کئیرئیر کی تعمیر اور ٹف ٹائل لگانے پر1کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یونین کونسل33,34اور یونین کونسل57,58 میں85 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام مکمل ہونگے۔وہاڑی روڈ پر واقع بستی اوجلہ میں نیا ڈسپوزل اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔موضع گلزار پور میں آبادی کی گلیوں میں ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔ قادر پور لاڑ سکندر آباد میں ٹف ٹائل لگانے کی سکیم پر 1یک کروڑ30 لاکھ صرف کئے جائیں گے۔ چوک قریشیاں تا گھاگھراں،حویلی لانگ تا دربار سڑک کی تعمیر و مرمت پر 1کروڑ34 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام محکموں کو پراسس مکمل کر کے منصوبوں پر کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم،ایکسین ہائی وے ہمایوں مسرور،ایس ڈی او بلڈنگز عامر گیلانی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
تازہ ترین