• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سکولز کی جانب سے’’ خدمت آپکی دہلیز پر ‘‘سروس کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے خدمت آپ کی دہلیز پرکے نام سے نئی سروس کا آغاز کردیا،منصوبہ کے تحت سکول سربراہان کے ساتھ ذیلی اداروں کو بھی مخصوص ٹاسک پورا کرنا ہوگا۔اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق تمام افسران بالا اپنی اپنی سطح پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ایپلی کیشن کے ذریعے تعلیمی اداروں کی سخت مانٹیرنگ کی جائے گی ،غفلت پر ایکشن و بہترین کارکردگی پر انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت پنجاب کے 36 اضلاع میں فوکل پرسن تعینات کردیئے گئے۔یہ فوکل پرسنز سکول ایجوکیشن کے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالہ اور شنوائی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔سکولوں کے علاوہ اب ذیلی اداروں کو بھی مخصوص ٹاسک پورے کرنا ہونگے۔ عوام کی خدمت کیلئے سکولوں کی کارکردگی کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائےگا،ڈیپارٹمنٹس کو عوامی ضروریات کےمطابق ٹارگٹس دیئے جائیں گے۔ہر ہفتے براہ راست عوام سے فیڈبیک لیاجائے گا جبکہ سرکاری اداروں کے علاوہ تھرڈ پارٹی فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔
تازہ ترین