• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون پیش

چین کی ایک کمپنی ٹی سی ایل نے دنیا کا پہلا فولڈ اینڈ رول ایبل اسمارٹ فون پیش کردیا۔

فولڈ این رول نامی اسمارٹ فون کی یہ نئی پیشکش دو مختلف ڈیوائسز کے بجائے ایک ہی فون ہے جس میں ڈسپلے کے طریقے کو دومختلف انداز میں پھیلایا گیا ہے۔

فولڈر دراصل ایک آؤٹ ورڈ فولڈر ہے جس میں موجود رول ایبل میکنزم اسکرین کو پھیلنےمیں مدد دیتا ہے۔

یہ فون دکھنے میں 6.87 انچ اسکرین کا ہے تاہم فون کی اسکرین فولڈ کرنے پر 8.85 انچ تک ہوسکتی ہے اور فون کی یہی خاصیت اس فولڈر کو اب تک کی سب سے لمبی اسکرین والا فون بناتی ہے۔

تازہ ترین