• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار مانی نے اپنے منفرد انداز میں اہلیہ و اداکارہ حرا کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جو تمہارے لیے محسوس کرتا ہوں اسے بیان کرنے کا ہنر غالب کے پاس بھی نہیں ہے۔‘

حرا مانی نے شادی کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرچند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کے شوہر اداکار ثاقب سلمان شیخ عرف مانی حرا کا ہاتھ تھامے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔


اس خصوصی پوسٹ کے کیپشن میں حرا نے مانی کیلئے لکھا کہ ’ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں اور میری کہانی کا دوسرا رخ بھی تم ہی ہو۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’شادی مبارک اور شادی کی سالگرہ مباک ہو۔‘


حرا نے ہنستے ہوئے لکھا کہ’ 13 سال اور ہر سال پہلے سے زیادہ پریشان کن۔‘

دوسری جانب مانی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اہلیہ حرا مانی کے ہمراہ گزرے کچھ خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔



انہوں نے مزید لکھا کہ ’تمہارا پیار کورونا  ویکسین سے زیادہ خالص ہے، تمہارا غصہ کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، تم میری اوزون لئیر ہو ، میر ا 5G نیٹ ورک ہو، میرے سپنوں کی حقیقی سینڈریلا ہو، زندگی تمہارے بغیر بہت بورنگ ہوتی۔ شادی کی 13 ویں سالگرہ مبارک ہو ۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے اداکار ثاقب سلمان شیخ عرف مانی سے 17 اپریل 2008 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اب ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں ۔

تازہ ترین