• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے اپنے سامنے بڑے کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھ کر سیکھا ہے: یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے اپنے سامنے بڑے کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھ کر سیکھا ہے۔

یونس خان نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سیریز جیتنا ایک اچھی چیز ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی اور سیریز جیتیں۔

یونس خان نے یہ بھی کہا کہ ٹیم نے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے کئی چیزوں پر کام کرنا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان اور بابر اعظم توقعات کے مطابق حیران کن انداز میں کھیلے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ میچ گرین شرٹس کے ہاتھ سے نکل جائے گا لیکن گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا 145 رنز کا ہدف 7وکٹ کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی پورا کرلیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری میچ میں فخر زمان نے 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

تازہ ترین