• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ میڈیا کو جاری ہو گا: ترجمان لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت کے کیس کا فیصلہ ججز کے دستخط کے بعد میڈیا کو جاری کیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے شہباز شریف کی ضمانت کے حوالے سے کہا ہے کہ میڈیا ہر قسم کی قیاس آرائیوں سے پرہیز کرے۔


ترجمان لاہور ہائی کورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کے کیس کا فیصلہ جاری ہونے سے قبل قیاس آرائی کرنے میں احتیاط لازم ہے۔

تازہ ترین