وزیراعظم عمران خان نے مغربی ممالک سے نبیﷺ کی شان میں گستاخی پرسزا کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جیسے مغرب میں ہولو کاسٹ پر تبصرے پرپابندی ہے اسی طرح نبیﷺ کی شان میں گستاخی پرسزا مقرر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کے نسل پرستانہ رویے مسلمانوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں، مسلمان نبی کریم کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔
عمران خان نے کہا کہ اہل مغرب آزادی اظہار رائے کی آڑ میں منافرت پھیلا رہے ہیں، مغربی انتہا پسند اپنے اس رویے پرمسلمانوں سے معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے شکارشدت پسند سیاستدان بھی معافی مانگیں، پاکستان میں کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں۔