• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی


روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی۔

روس نے 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ کئی امریکی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

 روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔

امریکی صدر نے صدارتی انتخاب میں مداخلت کا الزام لگا کر 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا تھا۔

32 افراد اور اداروں کی جائیدادوں کو منجمد کردیا گیا جن میں 10 پاکستانی شہری اور ادارے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین