• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(این این آئی) پاکستان میں مہنگے درآمدی موبائل فونز کی مانگ بڑھنے سے اسمارٹ فونز کی درآمد میں 56.74فیصد اضافہ ہوگیا۔جولائی تا مارچ یعنی 9ماہ کے دوران 248ارب روپے مالیت کے موبائل فونز امپورٹ کیے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں روپے میں 62 فیصد زیادہ ہیں۔اگر ڈالرز کی بات کی جائے تو 9 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 56.74 فیصد زیادہ ہے۔

تازہ ترین