پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4، پی این ایس تیمور نے چینی جہاز کا استقبال کیا
پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین 4 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشق 25 مارچ تا یکم اپریل تک منعقد ہوئی، مشق میں 5 روزہ کراچی پورٹ کا دورہ اور شمالی بحیرہ عرب میں 2 روزہ سی فیز شامل تھی۔