• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گرفتار TLP کارکنوں کے پولیس زندہ باد کے نعرے

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کی جانب سے توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں فوٹیجز کی مدد سے 70 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

دورانِ حراست پولیس نے چھتر پریڈ کی تو گرفتار کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں نے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔

لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے 3 روز تک جاری رہنے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد پابندی لگتے ہی پولیس حرکت میں آئی۔

ویڈیوز کی مدد سے کالعدم تنظیم کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا، پولیس نے روایتی انداز اپنایا تو گرفتار کارکن پولیس کی تعریف کرنے لگے۔

ایک مقامی کونسلر اختر لاوا کی جانب سے احتجاج میں کارکنوں کو اکسانے کی فوٹیج سامنے آنے پر اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری سے پہلے اور بعد میں اختر لاوا بھی پولیس کے حق میں بات کرتے نظر آئے۔


شہر میں جس جگہ پر توڑ پھوڑ اور احتجاجی مظاہرے کیئے گئے پولیس نے مقامی شہریوں کی مدد سے ان افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کی جانب سے حالیہ پر تشدد مظاہروں میں شہر میں 38 مقدمات درج کیئے گئے تھے جن میں اب تک 424 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین