• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ نے 1لاکھ 20ہزار ٹن گندم کی خریداری کرلی، اسماعیل راہو

صوبائی وزیر برائے زراعت محمد اسماعیل راہو کا باردانہ کی خریداری سے متعلق کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کی خریداری بھی کی جاچکی ہے۔

اسماعیل راہو کی جانب سے  جیو نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، ڈی ایف سی بدین کو کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاشتکاروں کو وقت پر باردانہ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی،  باردانہ فراہم کرنے کے لیے چھوٹے کاشتکاروں کی پہلی ترجیح کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ضلع بدین کے  12 مراکز پر باردانہ فراہمی اور گندم کی خریداری جاری ہے، بدین میں 2 لاکھ 60 ہزار بوری کاشتکاروں کو فراہم کی گئی ہے۔

وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں 7 لاکھ 57 ہزار 950 ٹن باردانہ فراہم کیا جا چکا۔

تازہ ترین