کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس (اے جی ایم) 24 تا 28 نومبر کو اسلام آبادمیں ہوگی۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا فیصلہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل عامر مسعود کی بھرپور کوششوں کے بعد سامنے آیا جو ایک سال سے زیادہ عرصے سےاے جی ایم کا اجلاس پاکستان میں منعقد کرانے کی کوششیں کررہے تھے۔ پی ایس ایف نے مئی میں مردوں اور خواتین کے لئے چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل کروانے کا بھی ارادہ کیا ہے ، اس کے بعد اس سال اگست میں مردوں اور خواتین کے لئے ایشین انفرادی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔