• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، 81 فیصد شہریوں کو ویکسین لگنے کے بعد اسرائیل میں ماسک پہننے کا حکم منسوخ

کراچی (نیوزڈیسک) کوروناوائرس،81 فیصد شہریوں کو ویکسین لگنے کے بعد اسرائیل میں ماسک پہننے کا حکم منسوخ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اسرائیل میں لازمی ماسک پہننے کا حکم منسوخ ہونے کے بعد اتوار کے روز اسرائیلی شہریوں نے بغیر ماسک کے اپنے معمولات زندگی انجام دیئے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل میں معمول کی زندگی بحال ہوگئی ہے، جس کی بنیادی وجہ ملک میں اکثریت کو کوروناوائرس ویکیسن کا لگنا ہے۔ اسرائیل میں 16برس سے زائد 81فیصد شہری کوروناوائرس کی ویکسین لگواچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجمین نتن یاہو کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کو شکست دینے کی بات ہوگی تو ہم دنیا میں سب سے آگے نظر آئیں گے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے، یہ کسی بھی وقت واپس آسکتا ہے۔

تازہ ترین