• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامی افسروں کے چھاپے،590چینی کے تھیلے ضبط ،سٹور کوجرمانہ

لاہور(خبر نگار) اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بیگم کوٹ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا اور 230 چینی کے بیگز ضبط کر لئے ۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے گڑھی شاہو میں ایک گودام میں 360 چینی کے بیگز کو ضبط کر لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کاہنہ کے ایک مارٹ میں چینی 95 روپے فی کلو میں فروخت ہونے پر 60 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا،مزیدبرآں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت رمضان بازاروں اور چینی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کیمپ آفس میں ہو ا،انہوں نے تمام رمضان بازاروں کے رش والے سٹالز پر بھی خریداروں کے لیے کرسیاں لگانے کی ہدایت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ جن سٹالز پر رش ہوتا ہے وہاں آج ہی کرسیاں لگ جانی چاہیے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ گزشتہ روز 216 میٹرک ٹن چینی فروخت ہوئی۔ چھٹی کے دن ہونے کے سبب 300 میٹرک ٹن تک چینی فروخت ہونے کا ہدف ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ شہر کے کسی بازار میں چینی کی قلت پیدا نہ ہونی دی جائے۔ چینی کی سپلائی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے ۔
تازہ ترین