• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹوریہ بیکہم الیکٹریشن سے شادی کرنے کو تیار تھیں

مشہور فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکہم سابق معروف انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم سے شادی کرنے سے پہلے ایک الیکٹریشن سے شادی کرنے کے لئے تیار تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مارک وڈ نامی شخص چوری کی اطلاع دینے والے الارم فٹ کرنے کا کام کرتا تھا جس سے وکٹوریہ کی ملاقات 14سال کی عمر میں ہوئی اور دونوں کے درمیان 6سال دوستی رہی۔

رپورٹس کے مطابق وکٹوریہ بیکہم کی جانب سے رشتہ ختم کرنے پر مارک وڈ کو دکھ ہوا۔جبکہ وکٹوریہ بیکھم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں اس رشتے میں اچھا محسوس نہیں کر رہی تھی۔

واضح رہے کہ مارک وڈ سے دوستی ختم کرنے کے 2 سال بعد وکٹوریہ کی ڈیوڈ بیکھم سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لاؤنج میں ملاقات ہوئی تھی۔جس کے 10 ماہ بعد دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا تھا۔

تازہ ترین