• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے رمضان بازاروں کیلئے 7ارب کی سبسڈی کا ڈرامہ کیا،عظمی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے رمضان بازاروں میں ناقص اور غیرمعیاری اشیاء کے فروخت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رمضان بازاروں کےلئے 7ارب کی سبسڈی کا ڈرامہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء یہاں کا آٹا اور چینی گھر میں استعمال کرکے دکھائیں، پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں میں صرف چینی اور آٹے پر سبسڈی دی ہے۔


عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہر رمضان بازار میں چینی کا ایک ٹرک آتا ہے، ایک ٹرک ایک علاقے کے ہزاروں شہریوں کےلئے ناکافی ہے، رمضان میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 35روپے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج مرغی کا گوشت 371روپے کلو فروخت ہورہا ہے، لہسن 200،ادرک 400اور ٹماٹر 60میں فروخت ہورہے ہیں۔

عظمی بخاری نے طنزاً کہا کہ امید ہے عید تک ٹماٹر بھی سنچری کراس کر جائیں گے۔

تازہ ترین