• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ بزنس سنٹراور سمیڈاکے اشتراک سےورکشاپ

 گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر محمد علی شیخ کی سربراہی میں گوجرانوالہ بزنس سنٹراور سمیڈا نے فیشن بوتیک کو مفید کاروبار کیسے بنایا جائے کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر محمد علی شیخ نے خیالات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہنرمند خواتین معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکتی ہیں جس سے ملکی معیشت مزیدمستحکم ہو گی ،اس موقع پر ہما آصف ، مغیرہ اعجاز اور سدرہ زاہد نے فیشن بوتیک بارے شرکاء کو آگاہی فراہم کی ۔محمد عاصم ملک آر بی سی سمیڈا نے سمیڈا کی سروسز پر پریزینٹیشن دی۔  
تازہ ترین