• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان میرے لیے فرشتہ اور مسیحا ہیں، راکھی ساونت

بھارتی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو فرشتہ اور مسیحا قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت کی ایک ویڈیو سوشل پر زیر گردش ہے، جس میں وہ ممبئی کے پاپا رازی سے گفتگو کررہی ہیں۔

انہوں نے اس دوران اپنی ماں کی سرجری کروانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور ٹوٹ جانے والے انداز میں کہا کہ ’ تم نےاُسے بچایا ہے‘۔


بگ باس 14 مقابلے کی شریک راکھی ساونت نے اس دوران انکشاف کیا کہ ان کی والدہ جیا ساونت کی کیسنر کی سرجری ہوئی ہے اور ڈاکٹر نے پورا کینسر اُن کے جسم نکال دیا ہے۔

راکھی ساونت اس دوران رو پڑیں اور کہا کہ میں سلمان خان اور سہیل خان کی طرف سے مدد کی فراہمی پر ان کی دل سے ممنون و مشکور ہوں۔

انہوں نے اپنی والدہ کی صحت سے متعلق مزید کہا کہ والدہ نے آج (پیر) کینسر کا آپریشن کروایا اور اب وہ بہتر حالت میں ہیں۔

راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر سلمان خان اور سہیل خان مدد کو آگے بڑھے اور انہوں نے کینسر کے علاج کے ہندوستان کے بہترین ڈاکٹر سے میری ماں کا علاج کروایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سلمان بھائی آپ نے میری ماں کو بچایا ہے، مجھے زندگی میں کچھ نہیں چاہیے، میں اپنی ماں کو چاہتی ہوں۔

بھارتی ڈرامہ کوئین اس دوران پہلے گھنٹوں پر بیٹھی اور پھر سجدے میں گر گئی اوراُٹھ کر کہا کہ میری والدہ اب کینسر سے پاک ہیں، سلمان خان فرشتہ اور مسیحا ثابت ہوئے۔

تازہ ترین