• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کچھ کرسکتے ہو؟ تو’مہربان‘ بنو


آدمی نے بندر کو بوتل سے پانی پلاکر مہربان رویے کی مثال قائم کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے، جو ’ آپ اس دنیا میں کچھ بھی کرسکتے ہو تو مہربان بنو‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے، جس میں جانوروں کی مدد کی مثال پیش کی گئی ہے۔

آپ جانتے ہیں گرمی کا موسم ہے، سورج اپنی آب و تاب سے روشن ہے، ایسے میں پانی کی پیاس ہر جان دار کو لگ سکتی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی اپنی پانی کی بوتل سے ایک بندر کی پیاس بجھانے کی کوشش کررہا ہے، جیسے ہی ایک سیراب ہوتا ہے تو دوسرا وہاں پہنچ جاتا ہے۔

دوسرا بندر پانی پلانے والے سے بوتل چھینا چاہتا ہے تاکہ وہ خود پانی پی سکے لیکن بوتل میں موجود پانی کہیں گر نہ جائے اس لیے وہ اسے بندر کے حوالے نہیں کرتا اور دوسرے کو بھی اپنے ہاتھ سے پانی پلاتا ہے۔

اس ویڈیو سے یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کس ملک اور کس علاقے کی ہے مگر اس میں چھپے پیغام نے لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔

تازہ ترین