بالی ووڈ سے متعلق پراچی ڈیسائی کی رائے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ سے متعلق پراچی ڈیسائی کی رائے

بالی ووڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی نے کہا ہے کہ انہیں بولڈ مناظر شوٹ کرانے سے انکار پر فلم سے آؤٹ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں پراچی ڈیسائی نے کہا کہ مجھے کچھ مناظر عکس بند کرانے سے انکار پر فلم سے نکال دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہے فلم انڈسٹری، جس میں فلم میکر اتنے بھی شائستہ نہیں کہ وہ کسی کو فلم سے نکالنے کی وجہ ہی بتادیں۔


پراچی ڈیسائی نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں مجھے یہ بھی کہا گیا کہ تم بہت زیادہ ہاٹ نہیں ہو، تمہیں مزید بولڈ گانوں کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں نئی آئی اور اپنے سر کو چھپا کر رکھتی تھی تو کہا جاتا تھا یہ اُتنی ہاٹ نہیں جتنی ہم چاہتے ہیں۔

پراچی ڈیسائی نے بالی ووڈ کو بلبلے سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہاں آپ کو ویسا ہی بننا پڑتا ہے جیسے کچھ فلمی صنعت سے وابستہ کاروباری لوگ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداکاراؤں کو مرد کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ آپ بہت ہاٹ نہیں، آپ کو مزید ہاٹ ہونے کی ضرورت ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے کہا جاتا کہ آپ بہت ہی پیاری ہیں، لیکن ہمارے خیال میں آپ کو کچھ بولڈ شوٹ کرنے اور بولڈ گانے عکس بند کروانے چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں آج تک سمجھ نہیں پائی کہ مجھے یہ بولڈ مناظر اور بولڈ گانے کس کے لیے شوٹ کروانے تھے؟

پراچی ڈیسائی نے اس دوران مزید کہا کہ آپ یہ بھی تو دیکھیں میں نے فلم میں کیا کیا، مجھے اداکاری کرسکتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید