• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کراچی سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے، 16 مئی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 455 کراچی سے اسکردو کے لیے اڑان بھرے گی۔ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے پی آئی اے ایئر بس 320طیارہ استعمال کرے گا۔

تازہ ترین