• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 چیلنج

لاہور (نمائندہ جنگ )اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،جسٹس جواد حسن نےوفاقی وزارت قانون ودیگران سے جواب طلب کرلیا ،عدالت کے روبرو اشتر اوصاف ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر میں ٹیکس نظام کو چلانےکےلیے تربیت یافتہ انکم ٹیکس افسران موجود ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کرکے ایف بی آرمیں نیا ونگ قائم کیا گیا ہے، ایف بی آر کے انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن ونگ کومنی لانڈرنگ کے نوٹس جاری کرنےکےاختیارات دئیے گئے ہیں،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ایف بی آر کا انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کس طرح اینٹی منی لانڈرنگ کے نوٹس جاری کرسکتا ہے؟جسٹس جواد حسن نے یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ سمیت دیگر کی درخواست پر حکم جاری کیا، میرے موکل کو بھی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سےنوٹس جاری کیا گیا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کے نوٹسوں اور ونگ کے قیام کو کالعدم قرار دے ۔

تازہ ترین