• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹن میں فائرنگ سے 3 افراد کو ہلاک کرنیوالے ملزم کی تلاش جاری

آسٹن(جنگ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کرنےوالے ملزم کی تلاش جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد گریٹ ہلز اورکریک پارک وے ایریا میں سڑکیں بند کردی گئی تھیں اور پولیس نے علاقہ مکینوں کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کی تھی جب کہ علاقے میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی تھی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آورکی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم اسٹیفن نکلوس قانون نافذ کرنے والے ادارے میں جاسوس کی حیثیت سےکام کرچکا ہے تاہم اب تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی اور تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین