• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک بار پھر ماہیما چوہدری کی بیٹی کے چرچے

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ماہیما چوہدری کی بیٹی آریانا چوہدری ایک بار پھر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔

بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’پردیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

اب حال ہی میں ماہیما چوہدری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی آریانا کے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ماہیما چوہدری کی بیٹی کی عُمر صرف چار برس ہے۔

ماہیما چوہدری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اُس وقت کی تصویر ہے جب میری بےبی صرف چار سال کی تھی۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’پتا ہی نہیں چلا اور وقت کتنی جلدی گُزر گیا۔‘

انسٹاگرام صارفین ماہیما چوہدری کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ایک بار پھر سے اُن کی بیٹی کی خوبصورتی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہیما چوہدری سال 2006ء میں بوبی مکھرجی نامی بزنس مین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی اور اُن سے اُن کی ایک بیٹی آریانا ہے۔

تاہم گھریلو لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے اداکارہ کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور سال 2013ء میں اُنہوں نے اپنے شوہر سے راہیں جُدا کرلیں۔

شوہر سے علیحدگی کے بعد سے ماہیما چوہدری خود اکیلے ہی اپنی بیٹی کو پال رہی ہیں۔

تازہ ترین