• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے غیر ملکی مسافروں اور چارٹرڈ پروازوں کے لیے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے تحت نئے ایس اوپیز جاری کیے گئے ہیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ایس او پیز کے مطابق  کورونا وبا میں شدت کے باعث بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے بھارت کو کیٹیگری سی میں شامل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کیٹیگری اے، بی اور سی ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے، سی اے اے کی نئی ایڈوائزری 24 اپریل تک قابل عمل ہوگی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے مطابق کیٹیگری اے میں شامل 20 ملکوں سے آنے والے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ کیٹیگری بی سے آنے والوں کو آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

سی اے اے کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد 23 کردی گئی ہے۔

تازہ ترین