• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں کھلے عام فائرنگ کرنے والا قانون کی گرفت میں نہ آسکا


کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں کھلے عام اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کرنے والا ملزم اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔

وڈیو وائرل ہونے کے باوجود پولیس فائرنگ کرنے والے شخص کو نہ پکڑ سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت رافع نیازی کے نام سے ہوئی ہے۔

ویڈیو میں ملزم کو سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین