وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ناموس رسالت ﷺ سے متعلق قرارداد پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر ایوان میں بیٹھا کوئی بھی شخص دوسرے سے پیچھے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پر دو رائے نہیں کہ اس معالے پر حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ مل کر بیٹھنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں کسی کی ہمت نہ ہو کہ وہ ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرسکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے سے گستاخی کے مسئلے کا حل نہیں نکلتا۔
اسد عمر نے کہا کہ جتنا مجھے یقین ہے کہ ختم نبوت جتنا میرے ایمان کا حصہ ہے اتنا ہی احسن اقبال کے ایمان کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر جس طریقے سے پاکستان اور اس کے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی کہیں سے سننے کو نہیں ملی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے یہ بھی کہا کہ اگر سب اتفاق کرتے ہیں تو بحث کیا ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ اگر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے سے یہ مقصد حاصل ہو تو ہم اس طرف چل پڑیں۔ لیکن ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے سے گستاخی کے مسئلے کا حل نہیں نکلتا۔