• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان غیرملکی افواج کے انخلا کے مقصد میں بڑی حد تک کامیاب ہوچکے، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ طالبان غیرملکی افواج کے انخلا کے اپنے مقصد میں بڑی حد تک کامیاب ہوچکے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان طالبان پر افغان امن عمل سے وابستہ رہنے پر زور دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان اپنے فیصلے خود کرتے ہیں لیکن پاکستان انہیں آمادہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔


وزیر خارجہ نے یہ بھی کہاکہ غیرملکی فوجیوں کے انخلا کا عمل یکم مئی سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین