• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانسن این جانسن ویکسین، خون جمنے کے بہت کم کیسز سامنے آئے، یورپی میڈیسن ایجنسی

یورپی میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ جانسن این جانسن ویکسین سے خون جمنے کے بہت کم کیسز سامنے آئے ہیں، ویکسین کے فائدے اس سے لاحق ممکنہ خطرات سے بہت زیادہ ہیں۔

جانسن این جانسن ویکسین سے متعلق یورپی میڈیسن ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین اور خون جمنے کے ساتھ پلیٹلیٹس کم ہونے کے درمیان ممکنہ تعلق پایا گیا ہے۔


ویکسین سے خون جمنے کے بہت کم کیسز کو ویکسین کے بہت کم مضر اثرات میں شامل ہونا چاہیے، مجموعی طور پر ویکسین کے فوائد بہت زیادہ ہیں، امریکا میں جانسن این جانسن ویکسین استعمال کے بعد خون جمنے کے آٹھ کیسز سامنے آئے تھے۔

تازہ ترین