چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صحافی ابصارعالم پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینئر صحافی ابصار عالم پر حملے کی تحقیقات کروائی جائے۔
چیئرمین پی پی پی نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
زخمی ابصار عالمی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، جو مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ابصار عالم کو پیٹ میں گولی لگی ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔