شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 200 افراد ہلاک، دہشتگردوں پر حملے کئے، ماسکو
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 200 افراد ہلاک، دہشتگردوں پر حملے کئے، ماسکو

دمشق(جنگ نیوز )روس نے شام کے شہر پالمیرا (تدمر)پر بمباری کرکے 200افراد کو ہلاک کردیا جبکہ ماسکو نے اپنے بیان میں کہا کہ مارے جانےوالے تمام افراد دہشتگرد تھے، تفصیلات کے مطابق روسی طیاروں کی شام میں بمباری کے نتیجے میں 200افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر پالمیرا میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 200افراد ہلاک ہوگئے، روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 200کے قریب دہشت گرد مارے گئے جبکہ 24گاڑیاں اور 500کلو کے قریب دھماکا خیز مواد کو بھی تباہ کردیا گیا۔روس کے مطابق حملہ کی جگہ سے دہشت گرد شام کے مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے اور اسلحہ سمیت دیگر بارودی مواد بھی بنایا جاتا تھا جب کہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی منصوبہ بندی یہاں کی جارہی تھی۔دوسری جانب شام میں برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق روسی فضائیہ نے 220کے قریب حملے کیے جس کے نتیجے میں صرف 26دہشت گرد مارے گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید