• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزارت توانائی کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے وزارت توانائی کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے،وزارت توانائی کے ترجمان کے مطابق وزارت توانائی آمد پر سیکرٹری پاور ڈویژن اور دیگر افسران نے نئے وزیر کا استقبال کیا ، پاور ڈویژن کے امور بارے وفاقی وزیر توانائی کو سیکرٹری پاور کی طرف سے بریفنگ دی گئی،بعدازاں وفاقی وزیر کو وزارت توانائی کے تمام ذیلی اداروں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی اور وہ خود بھی تمام اداروں کا دورہ کرینگے۔

تازہ ترین