• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے249 ضمنی انتخاب، مریم نواز کے سینئر رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، ڈسکہ کی طرح حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق

لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے 24 اپریل کو این اے 249میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں دورہ کراچی کے بارے میں پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے مشاورت کی ، لیگی رہنمائوں نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں حال ہی میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی طرز پر حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ،چند لیگی رہنمائوں نے مریم نواز کو موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کراچی دورہ پر نظر ثانی کا مشورہ بھی دیا تاہم کراچی جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی۔

تازہ ترین