اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیاہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کی صورت میں یہ معاملہ جوں کاتوں رہ جائے گا۔حکومت پاکستان یہ کیس انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لے کر جائے،اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو جماعت اسلامی خود یہ کام کرے گی۔ پی ٹی آئی، ن لیگ یا پیپلزپارٹی کی حکومت ہو سب نے اس سلسلے میں صرف وعدےکیے ہیں،نوازشریف،عمران خان، آصف زرداری اپنے دور حکومت میں امریکہ گئے لیکن اس سلسلے میں کسی نے کوئی بات نہیں کی۔حکومت پاکستان کو اس حوالے سے اپنی ذمے داری پوری کرنی چاہئے،امریکی صدر کو بھی اپنا کردارادا کرنا چاہیے،عافیہ کی رہائی کے لیے وکلاء کی مشاورت سے جماعت اسلامی عالمی عدالت انصاف سے رجو ع کرےگی۔ا نہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آ باد میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ 18برسوں سے قید قوم کی اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو فی الفور رہا یا پاکستان منتقل کیا جائے، یہ مطالبہ پوری پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ جس طرح امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ سالہاسال سے ڈاکٹر عافیہ کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے ۔