دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 53 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 43 ہزار 595 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار 154 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 170 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار 304 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 81 ہزار 542 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار 43 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 50 ہزار 38 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 817 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 50 لاکھ 43 ہزار 463 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 80 ہزار 550 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار 89 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 75 ہزار 49 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ 77 ہزار 713 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 1 ہزار 180 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 52 لاکھ 96 ہزار 222 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 5 ہزار 928 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 10 ہزار 690 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 274 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 90 ہزار 783 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 36 ہزار 267 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 43 لاکھ 23 ہزار 596 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 243 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 38 لاکھ 78 ہزار 994 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 77 ہزار 102 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 28 ہزار 354 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 80 ہزار 774 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 31 لاکھ 64 ہزار 447 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 834 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 940 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 520 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 445 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 137 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 286 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 453 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 882 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 68 ہزار 2 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 12 لاکھ 72 ہزار 531 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 83 ہزار 298 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔