• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیک بنانے کی کوشش بیکنگ پاؤڈر نہ ڈالنے کی وجہ سے ناکام ہوئی، کرن جوہر

بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر، اداکار اور کوسٹیوم ڈیزائنر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس انھوں نے اپنے بچوں کے لیے ایک کیک بنانے کی کوشش کی لیکن اسکے بنانے میں استعمال ہونے والا اہم جزو (بیکنگ پاؤڈر) نہ ڈالنے کے باعث وہ تیار نہ ہوسکا۔

بالی ووڈ کی معروف سلیبریٹی نے یہ انکشاف اسٹار ورسز فوڈ کے ایک حالیہ پروگرام میں کیا۔ ڈسکوری پلس سلیبریٹی کوکنگ شو کی خاص بات پانچ بالی ووڈ اسٹارز ایک ماسٹر شیف کی زیر نگرانی کوکنگ کی کوشش کرتے ہیں۔

پروگرام کے گزشتہ ہفتے کی قسط میں کرینہ کپور شامل تھیں۔ جبکہ اس ہفتے فلم ساز نے جاپانی ریسٹورنٹ کے ہیڈ شیف لاکھانی جیٹھانی کو جوائن کیا تاکہ کٹسو کری اور سوشی تیار کی جاسکے۔

اس موقع پر کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ انھوں نے بہت زیادہ وقت کچن میں نہیں گزارا۔ تاہم انھوں نے یہ چانس گزشتہ برس کے اوائل میں لاک ڈائون کے ابتدائی دنوں میں لیا۔


اس مقصد کے لیے انھوں نے اپنی ایک خاتون دوست کی مدد لی اور اپنے جڑواں بچوں یاش اور روحی کے لیے کیک تیار کرنے کی کوشش کی۔

 لیکن وہ کیک میں شامل کی جانے والی ایک اہم چیز (بیکنگ پائوڈر) نہ ڈال سکے جسکی وجہ سے کیک نہ بن سکا۔

تازہ ترین