• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبرون بننے کے قریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ ئے ہیں ۔انکے رینکنگ پوائنٹس 844 ہو گئے ہیں۔ قبل گذشتہ ہفتے بابر اعظم ون ڈے کے نمبر ایک بیٹسمین بنے تھے۔ بابراعظم اس وقت بہترین بیٹنگ فارم میں ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چار میچوں میں 52.50 کی اوسط سے مجموعی طور پر 210 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے سیریز کے تیسرے میچ میں سنچری بھی اسکور کی تھی۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔ آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بولنگ رینکنگ میں تبریز سمشی پہلے ،افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں۔شاہین شاہ آفریدی 11 ویں نمبر ہے۔ آل رائونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

اسپورٹس سے مزید