لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کا جائزہ لینے کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا ۔اجلاس چیف جسٹسپاکستان جسٹس گلزار احمد کی صدارت میں ہوگا جس میں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سمیت دیگر ممبران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں کی بطور ججز تعیناتی پر غور کیا جائے گا ۔