• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان میں چالاکی اور پُھرتی دونوں ہیں: شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھی اپنا مداح بنا لیا ہے۔

گزشتہ روز زمبابوے کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے محمد رضوان پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ محمد رضوان میں چالاکی اور پھرتی دونوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضوان جانتے ہیں کہ کس طرح کھیل کا اختتام کرنا ہے اور کھیل کو کیسے آخر تک  لے کر جانا ہے۔

شعیب اختر نے بولر عثمان قادر کیلئے کہا کہ عثمان قادر نے شاندار بولنگ کی، اگر وہ وقت پر وکٹیں نہ لیتے تو پاکستان کے ہاتھ سے میچ نکل سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان اگلا میچ بڑے مارجب سے جیتے۔

تازہ ترین