• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتریونیورسٹی:نرسنگ کے نتائج کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے پوسٹ آر این بی ایس نرسنگ ( فرسٹ پروفیشنل) کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس مجموعی طور پر انچاس امیدواروں نے شرکت کی کامیابی کا تناسب سو فیصد رہا۔وائس پرنسپل سکول آف نرسنگ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان رخسانہ پروین اور نرسنگ انسٹرکٹر اور کوآرڈینیٹر پوسٹ آر این بی ایس نرسنگ پروگرام مس نسیمِ اختر شریف نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام امتحان کے کامیاب انعقاد اور امیدواروں کی سو فیصد کامیابی پر مبارکباد دی۔
تازہ ترین