• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے پابندیوں سے متعلق نئے احکامات

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس سے متاثرہ اضلاع میں پابندیوں سے متعلق نئے احکامات جاری کردیے۔

احکامات کے مطابق صوبے کے متاثرہ اضلاع میں 26 اپریل سے اسکول بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اسکول بند کرنے کا فیصلہ 5 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز شرح والے اضلاع کے لیے ہے۔


احکامات کے مطابق صوبے بھر میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جبکہ بازار، شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں شام 6 بجے بند ہوں گی۔

تازہ ترین