• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی پشت پناہی پر بھارتی میڈیا ہاؤس کو تنقید کا سامنا


بھارتی سوشل میڈیا پر بھارت کے ایک میڈیا ہاؤس ٹائمز ناؤ کے عملے سے منسوب ایک خط گردش کر رہا ہے، جس میں مودی حکومت کی پشت پناہی کی پالیسی پر انتظامیہ کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔

مدیران کو صحافتی اقدار اور اخلاقیات یاد دلائی گئیں ہیں۔ اپنے ایڈیٹرز کے نام ایک کھلے خط میں بھارت میں کورونا کی المناک صورتحال کے دوران حقائق مسخ کرنے پر غم و غصے اور بے بسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ ایک چینل جو بے زبان عوام کی آواز بنتا تھا آج بی جے پی کی پراپیگنڈہ مشینری بن کر رہ گیا ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم وزیراعظم نریندر مودی سے ان کے سنگدل رویے اور بدترین گورننس پر جواب طلب کریں، ہمارے ایڈیٹرز ان کا امیج اچھا کرنے اور ان کو بدنامی سے بچانے میں لگے ہیں۔

خط میں  کہا گیا کہ آپ اور کتنی لاشیں گرتی دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ مُڑ کر اپنی حکومت سے جواب طلب کریں گے؟ محترم مدیران، فیصلہ کریں، آپ انسانیت کے ساتھ ہیں یا بی جے پی کے!

تازہ ترین