• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2019 میں ان فٹ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے، سابق مینجر کا انکشاف

سابق مینجر سینٹرل پنجاب خالد نیازی کا کہنا ہے کہ   2019 میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ان فٹ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ  2019میں حسن علی قائداعظم ٹرافی کے دوران کم بیک کرناچاہتے تھے، حسن علی فٹنس حاصل کرنے کے بعد میچز کھیلنا چاہتے تھے۔

خالد نیازی کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل پسلیوں میں تکلیف ہوئی، فریکچر سامنے آیا، بورڈ نے کراچی سے لاہور بلا لیا، ٹیم چھوڑنے پر حسن علی کی آنکھوں میں نمی آگئی تھی۔


انہوں نے کہا کہ حسن علی نے فٹنس کیلئے بڑی محنت کی، کم بیک کیا اور اب پھر میچ ونر ہیں۔

سابق مینجر نے یہ بھی کہا کہ حسن علی نے ان لوگوں کوغلط ثابت کیا جو کہتے تھے حسن علی واپس نہیں آسکتے۔

تازہ ترین